دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی 15 اکتوبر  2023ء بروز اتوار پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ٹیلی تھون (عطیات مہم) کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ سینٹرل افریقہ، ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ افریقہ کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ٹیلی تھون کی ترغیب کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کے لئے عطیات کی ضرورت پر مدنی پھول دیئے نیز دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلانے اپنا ہدف پورا کرنے کا ذہن دیا۔