دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 مارچ  2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کے شہر نیروبی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔