دعوتِ اسلامی کےتحت  30جولائی 2021ءکو انڈونیشیا کے شہر آچے میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں دارالسنہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکےحوالےسے تربیت کی نیزسابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے کارکردگی بہتر ہونے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مزید گھر درس دینے ، گھر مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) لگانے کےحوالے سے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا ۔