دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیا کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے آخری د ن اجتماعِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران اور کثیر تعدادمیں زائرین نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اولیا کرام کی شان کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی ہوا۔