(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کو خوف خدا وعشق رسول کا جام پلانے اور ان کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج بروز جمعرات رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ پنجاب میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری اللہ کے دوست“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔