19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اور 11 جنوری 2020 ءکو لندن ریجن کے ویسٹ
لندن کابینہ میں چار مقامات پر اورایسٹ لندن کابینہ میں ایک مقام پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 177اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں
پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔