دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) کابینہ میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 486اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی ٰکردار“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا بھی کی گئی۔