اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام28 ستمبر2020ء کو برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایااور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل کفن سیکھ کر میّت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔