ویسٹ مڈلینڈز
کابینہ اور بلیک کنٹری کابینہ کے مختلف
علاقوں میں اجتماعات کا سلسلہ
گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ اور بلیک کنٹری کابینہ کے مختلف علاقوں ساؤتھ، نارتھ برمنگھم، ایسٹ
برمنگھم، سینٹرل برمنگھم اور کوونٹری سینڈول، اسٹوک، بلیک کنٹری (North, East, Central, South Birmingham and Coventry Sandwell, Stoke,
Black Country )میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم وبیش 623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” سفر معراج اور
نماز کی اہمیت“ کے موضوع پرسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔