دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6  جون 2020ء کو یوکےلندن ریجن کے والتھم سٹو ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور والتھم سٹو میں کس طرح مدنی کاموں کو بڑھایا جائے اور مدنی کاموں کو کس طرح مزید اچھے انداز میں کیا جائے اس پر کلام کیا نیزاسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ اپنے رابطے عوام اسلامی بہنوں کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، گھر درس، بیان سننے والیوں کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو۔