دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021ء کو آسٹریا کے شہرویانا(Vienna ) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”شکر کے فضائل“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہرحال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔