ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار739
، لندن ریجن سے 2 ہزار 163، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 794، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار
671، آئرلینڈ سے 91 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 470 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا
19 ہزار 928 بار رسالہ ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟“ پڑھا یا سنا گیا۔