21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کام کے اَوراد“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 6ہزار168
، لندن ریجن سے 2 ہزار 314، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 728، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار
255، آئرلینڈ سے 97 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 468 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی
سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا21ہزار30 بار رسالہ ”کام کے اَوراد“
پڑھا یا سنا گیا۔