شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ ماہِ فروری2021ء کی پہلے پیر شریف کو یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، اور بریڈ فورڈ (London, Manchester, Birmingham, Scotland and Bradford )میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!836 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور کم و بیش301 اسلامی بہنوں نے ایک دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی، ساتھ ہی ساتھ 56 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت بھی حاصل کی۔