8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				مجلس مدنی
انعامات کے زیر اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
										
									
								
                                								
									
									
																											Tue, 11 Aug , 2020
									
                                
																
								5 years ago
								
								
								
							اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم،
مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن
کی مدنی انعامات ریجن سطح کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
 مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی
انعامات کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے یو کے کی ہر سطح پر ذمہ دارانِ مدنی انعامات
کی تقرری کو 100% یقینی بنایا جائے اس
حوالے سے نکات فراہم کئے نیز محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے ،انفرادی مطالعہ اور مدنی
انعامات اجتماع کروانے
 کی ترغیب دلائی۔
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	