ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”سونے کا انڈا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار704
، لندن ریجن سے 2ہزار100، بریڈ فورڈ ریجن سے 9ہزار146، برمنگھم ریجن سے 6ہزار87،
آئرلینڈ سے 103 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 330 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا20ہزار470اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سونے کا انڈا“ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔