15 رجب المرجب, 1446 ہجری
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ دسمبر2020ء کے پہلے
پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن،
مانچسٹر، برمنگھم، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ،
اور بریڈ فورڈ میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! کم و بیش 251 اسلامی بہنوں نے1دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی، 59
اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 606 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔