ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے 72 ارشادات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار316
، لندن ریجن سے 2 ہزار 20، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 488، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار 782،
آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 264 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے
کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 17ہزار943 بار رسالہ ”مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے 72
ارشادات“ پڑھا یا سنا گیا۔