دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 22 مئی2021ء کو   یوکے کے شہر ایسٹ ہام ( East Ham )میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔