مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام23 نومبر2020ء کو یوکے کے شہر ٹوٹنگ(Tooting)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔