لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا وعشقِ مصطفٰے ﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام12 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن کینیڈا کے شہر تھورن کلف (Thorncliph)میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا۔