دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4 جون2020ء کو کینیڈا کے شہرتھنڈ کلف(Thorncliff) اورمسسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلا می کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔