لاک ڈاؤن کی  تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے خوف خدا و عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے8 اپریل2020ء بروز بدھ کو بنگلہ دیش کے شہر سید پور میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن ميں کم و بیش23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنےاور روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا۔