دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ساؤتھ برمنگھم (South Birmingham)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل میت و کفن کاٹنے کے طریقہ کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔