اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہر ساؤتھ برمنگھم( South Birmingham ) ڈویژن کے تین علاقوں میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت سے مسائل حل کر دیتی ہے، نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔