دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت عمران صدیقی (وفاقی وزیر ِ مذہبی امورکے میڈیاڈائریکٹر )، نوید اظہر(پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈا ئریکٹر)،خالد عمر(نجی ٹی وی کے پروگرام پروڈیو سر)اور ارشاد شاہ نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے ہمراہ دارالمدینہ کے ہیڈ آفس گلشن اقبال کراچی کا دورہ کیا ۔ مجلس کے ذمّہ داران نے اُن کا استقبا ل کیااور دارالمدینہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔