دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کےمختلف شہروں میں سیکرامنٹو(Sacramentoیوباسٹی(Yuba city) اورشکاگو Chicago)) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصو ف “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اولیاء کرام سے محبت رکھتے ہوئے سنت پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ان کی سیرت کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔