19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت راجن پور اور
کشمیر کے مقامی اسکول میں مدنی حلقہ منعقد
ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگرا نِ مجلس اسپیشل افراد نے
اشاروں کی زبان میں سنّتوں بھرا بیان کیا۔
٭مجلس
اسپیشل افراد کے تحت کشمیر میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل
افراد اور ذمّہ داران نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا جس کی
اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جاتی رہی۔ اجتماع کے اختتام پر اسپیشل افراد کو نماز
کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔ نگرانِ مجلس نے اسپیشل افراد کے مدرسۃ المدینہ
بالغان میں بھی شر کت کی۔