دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت  جہلم کے علاقے نکودرکے جامعۃ المدینہ میں ویڈیو اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کومیت غسل اور کفن دفن کے درست احکامات سکھائےنیز اس موقع پر 5 رکن مجلس بنائی گئی اور ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔

اسی طرح مجلس کفن دفن کے تحت سکھر کے علاقے میں ویڈیو اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اہل ِعلاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو بذریعہ ویڈیو میت کے غسل اور کفن دفن کا طریقہ بتایا۔