دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 جون 2020ء کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کے فضائل بیان فرمائےاور آپس میں حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی ترغیب دلائی نیز قطع تعلقی سے بچنے کا ذہن دیا۔