26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن
ہے ، دعوت اسلامی کا ہرشعبہ اپنی جگہ اہمیت
کا حامل ہے ان ہی میں ایک شعبہ”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ بھی ہے ۔
شعبہ
شب و روز میں مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں وصول ہوتی ہیں جو شب و روز کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
ماہ
اکتوبر2021ء میں دنیا بھر کے مختلف ممالک ہند، بنگلہ دیش، آسٹریلیا،سری لنکا ،یوکے،
یورپین یونین، سینٹرل افریقہ،ساؤدرن افریقہ، نارتھ امریکہ، ایران،ساؤتھ افریقہ اور
فارایسٹ سے مختلف شعبہ جات کی اضافے کے
ساتھ929 مدنی خبریں وصول اور اب تک کی رپورٹ کے مطابق اکثر مدنی
خبریں ویب سائٹ کی زینت بن چکی ہیں۔