دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات کی دہرائی کروائی نیز اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا۔دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔