دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی ریجن عمان میں ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی ما تحت  اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان المبارک کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔