19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت 12جنوری 2020ء کو یورپ کے مختلف
ممالک( ناروے، جرمنی، آفن باخ، اٹلی ) میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع ”یاسَمِیعُ“ کا ورد اور
پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں میں
مکتبہ المدینہ کے شائع کردہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔