دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2020ء بروز جمعہ نارتھ امریکہ ریجن کے تین ڈویژن( میامی،اٹلانٹا اور بالٹی مور )کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکا کی تعداد بڑھانے کے لئے انفرادی کوشش اور فون پرعلاقائی دورہ کے اہداف دئیےنیزہفتہ واررسالہ کارکردگی بڑھانےاورگھریلو صدقہ باکس کی وصولی کی مضبوط ترکیب بنانے کی ترغیب دلائی گئی۔