دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے نیوکاسل، سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو(Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough ) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”فكر آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔