23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2020ءکوامریکہ
کے شہر نیو یارک ( New York) کے پانچ مختلف
مقامات کونی آئی لینڈایوینیو،فوسٹر ایوینیو ،برائٹن بیچ ایوینیو، نیو جرسی، سٹیٹن
آئی لینڈ(Coney Island Avenue, Foster
Avenue, Brighton Beach Avenue, New Jersey, Staten Island)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں
104 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصوف“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔