دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کی ویسٹ یارکشائر کابینہ ڈویژن نیوکاسل(New Castle) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنانے کے نکات سمجھائے ۔