دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں   یوکے، کے شہر نیلسن میں ”جنت کا راستہ “ کورس کا انعقاد یا گیا جس میں تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت کہ مدنی انعامات کیاہے؟ نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔