دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2020ء کو  یورپ کے ملک ناروے میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ”ماں اور تربیت اولاد “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد کی اچھی اور نیک تربیت کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔