دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے” غیبت کی تباکاریاں “ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسروں کی غیبت کرنے سے بچنے اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔