دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں مونٹریال اور تھورن کلف میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔