دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ انٹرنیٹ مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”آقا ﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی سنت پر عمل کرنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے نیکیوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔