22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں
عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام14
ستمبر 2020ء کو یوکے کے شہر ملٹن کینز (Milton Keynes)میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔