اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام 7 نومبر 2020ء کو ساؤدرن افریقہ کے ملک ماریشس میں ون ڈے سیشن ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد قراٰن و احادیث کی روشنی بتائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، دیگر شارٹ کورسز میں شریک ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔