25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر
اہتمام یوکے مانچسٹر
(Manchester)ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن سطح اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورذمہ داریوں
کی اہمیت بتا تے ہوئے شعبےکے مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔