اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام مانچسٹر ریجن میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مانچسٹر ریجن مشاورت(مدنی انعامات ) اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے ۔

مدنی انعامات کے شعبے میں بالخصوص بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرہ کے شعبہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے، دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیااورہاتھوں ہاتھ اہداف پیش کئے۔