دعوتِ اسلامی کے تحت11 جنوری 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتم-ہل میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ اور اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔