دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلاکے تحت ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ داران نے راولپنڈی اور فیصل آباد کے مختلف دفاتر میں وکلاسے ملاقات کی اور مدنی حلقے لگائے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے وکلا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور 8،9،10، محرم الحرام 1441ھ کو مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مختلف وکلا کے نام یہ ہے۔تنویر سہیل (صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی)، راجا عابد رضا(اٹارنی جنرل)،الطاف حسین(ایڈوکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمندری)، ارشاد احمد شاد(ایڈوکیٹ)اور انوارالحق(ایڈوکیٹ)۔

اسی طرح مجلس وکلا کے تحت مری میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کورٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے عملی طریقوں کے ساتھ ساتھ نماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔