22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
یوکے لندن ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Wed, 12 May , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن(London) ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا
نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی اور اس کے ساتھ
ساتھ نیک اعمال کے شعبہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔